مہرخبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرکراچی میں پریس کلب کے سامنے میڈیا پر لگائی جانے والی پابندیوں اور آزادی صحافت کی بحالی کے لئے صحافیو ں کے مظاہرے پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ صحافیوں سمیت 150 سے زائد افرادکو گرفتار کر لیا ہے
گرفتار شدہ افراد میں پانچ خواتین بھی شامل ہیں۔ ادھر تشدداور گرفتاریوں کے خلاف بطور احتجاج صحافیوں نے اجتماعی گرفتاریاں پیش کی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کے سامنے میڈیا پر پابندی اور آزادی صحافت کی بحالی کیلئے صحافی احتجاجی مظاہرہ کررہے تھے جس میں میڈیا سے وابستہ افرادبڑی تعداد میں شریک تھے ۔اطلاعات کے مطابق میڈیا کے نمائندے حکام سے بات چیت کے لیے گورنر ہاؤس جا رہے کہ پولیس نے انہیں روک لیا تاہم پولیس ان کا پیچھا کرتے ہوئے پریس کلب میں گھس گئی،پولیس نے 3بجکر 45 منٹ پر صحافیوں پر لاٹھی چارج شروع کر دیاجس سے کئی صحافی زخمی ہوئےہیں۔پولیس نے خواتین صحافیوں پر بھی لاٹھی چارج کیا اور انہیں ہراساں کیا۔صحافیوں نے پولیس تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف دھرنا دیا اور اجتماعی گرفتاری دینے کا اعلان کیا۔کئی زخمی صحافیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچایا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔ صحافی برادری نے پولیس کی اس کارروائی کی سخت مذمت کی ہے اور اجتماعی گرفتاریاں دینے کا اعلان کیا ہے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق صوبہ سندھ کے گورنر نے گرفتار کئے جانے والے تمام صحافیوں کی رہائی کا حکم دیدیا ہے
آپ کا تبصرہ